وفاقی کابینہ کا اجلاس: وزیراعظم نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہفتے کی چھٹی بحال کردی گئی ہے۔
آج نیوزکے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کے ساتھ ہی سرکاری ملازمین کو اب ہفتے میں پانچ دن کام کرنے کی اجازت دی ہے۔
کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے پٹرول میں 40 فیصد کٹوتی کی جائے جبکہ وزیراعظم نے بچت مہم کا دائرہ کاربڑھانےکااعلان کیا ہے۔
تاہم اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے اسکواڈ اورسیکیورٹی اسٹاف میں 50 فیصد کمی کردی ہے۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے تجاویزکا پیکج تیارکیا تھا۔
مذکورہ پیکچ میں شامل سفارشات میں کہا گیا کہ سرکاری دفاترمیں ہفتہ میں پانچ دن کام کیا جائے۔
واضح رہے کہ ذرائع نے کہا تھا کہ سرکاری ملازمین کیلئے ہفتہ میں ایک دن ورک فرام ہوم کی آپشن بھی سفارشات میں شامل تھا۔