Aaj Logo

شائع 07 جون 2022 10:09pm

سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

اسلام آباد میں بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 90 کی دہائی میں روپے کی قدر ہندوستان سے بہتر تھی، آپ اپنے بزنس ہاؤسز محنت سے چلاتے ہیں، 75 سال کے بعد بھی کیا یہ معاملہ مشوروں کی حد تک رہے گا جب کہ انہیں عملی جامہ کب پہنایا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، آئیں چارٹر آف اکنامی سائن کریں، جسے قیامت تک کوئی بدل نہ سکے، تمام اسٹیک ہولڈر آئیں اور بیٹھیں، جس کے تحت ایک پارٹی اپنا دور پورا کرے، جسے کوئی تبدیل نہ کرسکے۔

وزیر اعظم نے پری بجٹ بزنش کانفرنس سے خطاب میں مزید کہا کہ زراعت کو بڑھانا ہے جو پاکستان کے حالات بدل دے گی، ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں، آج زراعت، فنانشل، بر آمدات اور انڈسٹریئل ٹاکس فورس کی تشکیل سے متعلق ہدایت کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آٓج ملک میں تیل اور گیس کےلیے پیسے نہیں ہیں، ریاست کو صوبوں کے ساتھ مل کر ایک جامع منصوبہ بنانا ہوگا۔

Read Comments