Aaj Logo

شائع 08 جون 2022 10:21pm

ملک چلانے کیلئے اضافی ٹیکس لگانے ہوں گے: شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک چلانا ہے تو اضافی ٹیکس لگانے ہوں گے۔

آج نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرعاظم نے کہا کہ روس سے معاہدے کا کوئی کاغذ موجود نہیں، گذشتہ 4 سالوں میں ملک میں 1 پیسے کا بھی کام نہیں ہوا جب کہ رواں سال 5 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا گیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ آئی ایم ایف کے معاہدے پر بھی قائم نہیں رہ سکے، دنیا کہتی ہے کہ ہم ذمہ دار لوگ نہیں ہیں اور اگر ملک چلانا ہے تو اضافی ٹیکس لگانے ہوں گے۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اسٹیک ہولڈرز کا گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہیئے، سب کو اپنی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی جس میں عسکری قیادت، عدلیہ اور میڈیا بھی شامل ہے جب کہ تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق ہونا چاہیئے کہ ملک کو کس طرح چلایا جا سکے۔

Read Comments