Aaj Logo

شائع 10 جون 2022 01:44pm

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ناٹنگھم :نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہرہوگئے۔

گزشتہ روز علامات ظاہر ہونے پر کین ولیمسن کا ریپڈ اینٹی جِن ٹیسٹ کیا گیا جو پازیٹیوآیا، ولیمسن کو 5روز کیلئے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا۔

نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے ناٹنگھم میں شروع ہوگا، کین ولیمسن کی جگہ ٹام لیتھم کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Read Comments