Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کین ولیمسن کو 5 روز کیلئے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا جبکہ وہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔
شائع 10 جون 2022 01:44pm
تصویر: فائل
تصویر: فائل

ناٹنگھم :نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہرہوگئے۔

گزشتہ روز علامات ظاہر ہونے پر کین ولیمسن کا ریپڈ اینٹی جِن ٹیسٹ کیا گیا جو پازیٹیوآیا، ولیمسن کو 5روز کیلئے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا۔

نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے ناٹنگھم میں شروع ہوگا، کین ولیمسن کی جگہ ٹام لیتھم کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

corona test positive

Nottingham Test

NZ v Eng

Kane williamson

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div