Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 جون 2022 03:48pm

وفاقی کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی، تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے فائنانس بل 2022-23کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے بجٹ تجاویز منظور کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری بھی دی ہے۔

اس کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کا ایڈہاک الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

بجٹ میں وزارت خزانہ کی جانب سے تنخواہ میں 10 فیصد بڑھانے کی تجویز دی گئی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے 15 فیصد بڑھانے کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے وفاقی ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے رکھنے کی تجویز بھی منظور کی جس کے تحت آئندہ مالی سال کی 1150 ترقیاتی اسکیموں کیلیے فنڈز مختص کئے گئے ہیں، ان میں 105 ارب بلوچستان، 68 ارب سندھ، 50 ارب پنجاب اور 48 ارب روپے کے پی کیلئے مختص ہیں۔

Read Comments