Aaj Logo

شائع 12 جون 2022 08:55am

سلمان خان کی نئی آنے والی فلم میں کاسٹ کیلئے ایک اور کردار شامل

بھارتی مقبول اداکار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم“ کبھی عید کبھی دیوالی“ کی کاسٹ میں شہناز گل کے بعد پلک تیواری کو شامل کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی آنے والی فلموں کی فہرست میں “کبھی عید کبھی دیوالی” کو بہت سراہا گیا ہے۔

تاہم فلم پروڈکشن کے مراحل میں ہے جبکہ کاسٹ میں ایک نیا اضافہ ہو رہا ہے۔

  • حال میں ہی انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری فلم کی کاسٹ میں شامل ہوں گی۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹس کے مطابق پلک تیواری سلمان خان کی کبھی عید کبھی دیوالی میں نظر آئیں گی جبکہ اداکارہ مبینہ طور پر جسی گل کے مدمقابل کام کریں گی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کا ایک میٹھا کردار ہے اور وہ پہلے ہی اس پروجیکٹ کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ سدھارتھ نگم، جسی گل اور راگھو جوئیل اس فلم میں سلمان خان کے بھائیوں کا کردار ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ فلم کی شوٹنگ ممبئی میں جاری ہے اور اگلا شیڈول حیدرآباد میں ہوگا۔

تاہم سلمان خان کی فلم “کبھی عید کبھی دیوالی” 30 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

Read Comments