Aaj Logo

شائع 12 جون 2022 01:42pm

معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی، وزیراعظم نے فوری اقدامات کی ہدایات کردیں

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی پر فوری اقدامات کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی پر فوری اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش بندی کی جائےاور زیادہ بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں ابھی سے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پیشگی حفاظتی انتظامات اور امدادی سازوسامان کی دستیابی کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں۔

وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کے اشتراک عمل سے جامع حکمت تیار کرنے کی ہدایت کر دی اور زرعی علاقوں میں فصلوں، مویشیوں کی حفاظت کیلئے تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے مکینوں کو بروقت خبردار کیا جائے اور نکاسی آب، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

Read Comments