Aaj Logo

شائع 14 جون 2022 10:55am

اے ایس ایف کی کارروائی، دبئی جانے والے مسافر سے 950 گرام آئس ہرروئن برآمد

اسلام آباد: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر سے 950 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر مصلت خان نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔

Read Comments