Aaj Logo

شائع 14 جون 2022 01:50pm

پنچاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج

لاہور:پنچاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا گیا، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے 2 جون کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، پی ٹی آئی نے کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔

عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن کا 2جون کا فیصلہ خلاف قانون ہے، مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی عظمیٰ کاردار، ساجدہ یوسف اور عائشہ نواز بھی ڈی نوٹیفائی ہوئیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ خصوصی نشت خالی ہونے پر پارٹی ترجیحاتی فہرست کے مطابق رکن منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے،پی ٹی آئی کی فراہم کردہ فہرست کے تحت ہی تینوں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں، اب پی ٹی آئی کی فہرست میں بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم سرفہرست ہیں،الیکشن ایکٹ کے تحت ان کا نوٹیفیکیشن جاری کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو کالعدم قرار اور مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

Read Comments