Aaj Logo

شائع 17 جون 2022 12:24am

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے۔

لاہور سمیت اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، کامونکی اور جہلم میں بارش ہوئی ہے جب کہ وزیر آباد، جنیوٹ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی بادل برسنے سے گرمی کی چُھٹی ہوگئی ہے۔

راولپنڈی، بھوانہ، سیالکوٹ، ملکوال اور لالہ موسیٰ میں بارش جب کہ مری اور گرد و نواح میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ بارش برسانے والے بادل ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگئے،ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برس پڑے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کےبالائی علاقوں میں پری مون سون کی پیشگوئی کردی جس کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 23 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

Read Comments