معروف میزبان طارق عزیز کو بچھڑے 2 برس بیت گئے

طارق عزیز کا ڈائیلاگ “دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام" ان کی شناخت بن گیا تھا
اپ ڈیٹ 17 جون 2022 03:27pm

لاہور: پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) کے پہلے نیوز کاسٹر اور میزبان طارق عزیز کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 2 برس بیت گئے۔

آج نیوز کے مطابق طارق عزیزنے مقبول شو نیلام گھر سے شہرت حاصل کی جبکہ رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔

انہوں نے نیوز کاسٹنگ کے شعبے سمیت پروگرام کی میزبانی، فلم میں اداکاری سے لوگوں کے دلوں پرراج کیا۔

ان کا ڈائیلاگ “دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام” ان کی شناخت بن گیا تھا۔

میزبان طارق عزیز 28 اپریل 1936 کو بھارتی پنجاب جالندھر میں پیدا ہوئے، ہجرت کے بعد پاکستان آگئے جہاں انہوں نے 1964 میں (پی ٹی وی) کے پہلے مرد اناؤنسر تھے۔

علاوہ ازیں 1975 میں شروع ہونے والے اسٹیج شو نیلام گھر نے ان کی شہرت مین اضافہ کیا، جوپروگرام چار دہائیوں تک جاری رہا۔

خیال رہے کہ طارق عزیزشوگر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 17 جون 2020 کو 84 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔

Read Comments