شائع 18 جون 2022 09:00am

صبح 8 بجے کی سرخیاں: مون سون کا موسم، ایف اے ٹی ایف کی امید

پاکستان کے لیے بہت اچھی خبر۔۔ فیٹف پاکستان کے کئے گئے اقدامات سے مطمئن ہوگیا، فیٹف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر راضی ہوگیا۔۔ گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوگیا۔۔ فیٹف اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے تمام شرائط مکمل کرلیں۔۔ چونتیس نکات پر مبنی دو ایکشن پلان مکمل کرلیے۔۔ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی مدد روکی۔ دہشتگردوں پر مقدمات چلانے میں پیش رفت کی۔۔ فیٹف کا اقدامات کے جائزے کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ۔۔

وزیراعظم شہبازشریف کا فیٹف کی تمام شرائط پوری کرنے کے اعلان کا خیرمقدم، کہا فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے۔ وزیراعظم کی قوم اور حکومتی اداروں کومبارکباد۔ کہا وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی کامیابی ہے، ایسی مزید خوشخبریاں آنے والے وقت میں پاکستان کا مقدر بنیں گی۔۔

بین الاقوامی برادری نے ہماری کاوشوں کا اعتراف کیا، یہ کامیابی چار سال کے کٹھن سفر کا نتیجہ ہے،حنا ربانی کھر کی فیٹف اعلامیہ کے بعد پاکستان کو مبارکباد،کہا اکتوبر میں گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہوجائے گا،

پاک فوج نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کو بڑی کامیابی قرار دے دیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹوئٹ،لکھا اس کوشش سے وائٹ لسٹ کی طرف راہ ہموارہوئی ہے،آرمی چیف نے کہا جی ایچ کیو کے کور سَیل نے قومی کاوشوں کو آگے بڑھایا، سول ملٹری ٹیم نے ایکشن پلان کے عملدرآمد کو یقینی بنایا جس پر پاکستان کو فخر ہے،

ہم نے پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا،چونتیس میں سے بتیس نکات بھی پورے کیے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ٹویٹ،لکھا حماد اظہر کی سربراہی میں فیٹف کوآرڈی نیشن کمیٹی بنائی، بلیک لسٹ سے بچانے کیلئے تمام افسران نے دن رات کام کیا، یقین ہے کہ فیٹف ٹیم پاکستان کا دورہ کر کے مطمئن ہوجائے گی۔

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پر دہشتگردوں کا حملہ، تین مزدور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ملزمان نے کیمپ اور گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی۔۔ گرومندر، گارڈن اور صدر سمیت مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں چھبیس جون سے موسلادھار بارش کاامکان ہے۔۔

خیبرپختونخوا،پنجاب، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع۔۔ لاہور سمیت وسطی پنجاب میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں پندرہ افراد جاں بحق ہوئے۔

مہنگائی میں ایک ہفتے کے دوران تین اعشاریہ تین آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔۔ سالانہ شرح ستائیس اعشاریہ آٹھ دو فیصد تک پہنچ گئی۔۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتےچکن، بیف، آلو اور دالوں سمیت چھتیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔۔ چھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔بجلی کی بچت کیلیے سندھ حکومت کا بڑا اقدام، بازار رات نو بجے اور شادی ہالز رات ساڑھے دس بجے بند کرنے ہوں گے،ہوٹل رات گیارہ بجے تک کھولے جاسکیں گے، میڈیکل اسٹورز، بیکریز اور دودھ کی دکانوں پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا،

تاجروں نے سندھ حکومت کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا،نو بجے کے بعد بھی دکانیں اور کاروبار کھلا رہا،تاجر کہتے ہیں کاروباری صورتحال انتہائی خراب ہے،حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے،

کراچی ضمنی الیکشن میں جو ہوا حکومت اسکا نوٹس لے، ایک آدمی شہید ہوا اور کچھ زخمی ہوگئے،ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر کی آج نیوز کے پروگرام روبرو میں گفتگو،کہا سیاست کو مذہب سے دور رکھنا چاہئے، سب جانتے ہیں ہماری سیٹیں کس طرح پی ٹی آئی کو ملیں،

ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم نے سرعام دھاندلی کی،تمام ثبوت موجود ہیں،چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کی پریس کانفرنس،کہا ہم سے یہ الیکشن چھینا گیا ہے،سب اپنے اپنے ووٹرز لیکر آئیں اور گِن لیں،

صوبائی وزیراویس لغاری کہتے ہیں پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے لیے چھ سو پچیاسی ارب روپے مختص کیے۔ جنوبی پنجاب کیلئے مختص بجٹ صرف جنوبی پنجاب پر ہی خرچ ہو گا۔ ملک احمد خان نے کہا کہ سستے آٹے کیلئے دو سو ارب جبکہ ہیلتھ کارڈ اسکیم کا بجٹ پچاس ارب بڑھا دیا،

پنجاب حکومت کا اسپیکر،سیکریٹری اسمبلی اور افسران کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ، سیکریٹری اسمبلی سمیت دیگر افسران کی گرفتاریاں بھی متوقع، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کے بعد پرویز الہیٰ کا اجلاس منعقد کرنا اور سیکریٹری کے اقدامات غیر آئینی ہیں۔۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی۔۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں آٹھ اعشاریہ تین ڈالرکی کمی۔۔ نئی قیمت ایک سو نواعشاریہ پانچ چھ ڈالر مقرر۔۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں چھ اعشاریہ چھ نو ڈالر کمی۔۔ فی بیرل تیل ایک سو تیرہ اعشاریہ ایک دو ڈالرکا ہوگیا

امریکی صدرجوبائیڈن کا کہنا ہے ان کی اگلے ماہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات نہیں ہوگی۔۔ وہ بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلیے سعودی عرب جائیں گے۔۔ نیوز ایجنسی کے مطابق جوبائیڈن خلیجی ریاستوں پر ماسکو کی مذمت کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔۔

روسی صدر پیوٹن نے ایک بار پھرمغربی پابندیوں کواحمقانہ قرار دے دیا۔۔ سینٹ پیٹرز برگ اکنامک فورم سے خطاب میں کہا پابندیوں سے مغرب کو نقصان ہوا، مہنگائی بڑھ گئی۔۔ روس کو کوئی فرق نہیں پڑا۔۔ امریکا خود کو زمین کا مالک سمجھتا ہے، روس مغربی کمپنیوں کو نئے راستوں سے گیس کی فراہمی جاری رکھے گا۔۔ ہم مضبوط لوگ ہیں کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اچانک یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئے۔۔ صدر زیلنسکی سے ملاقات کی۔۔ یادگاری دیوار کا دورہ کیا۔۔ پھول رکھے۔۔ جنگ میں تباہ شدہ روسی فوجی گاڑیوں کا بھی جائزہ لیا۔۔

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو برطانیہ نے امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا،جہاں انہیں اپنے خلاف ٹرائل کا سامنا کرنا ہوگا،جولین اسانج کو چودہ روز کے اندر برطانیہ کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کا حق حاصل ہے۔

فوج میں بھرتی کی نئی اسکیم کے خلاف بھارت میں پُرتشدد مظاہرے تین روزسےجاری، بہار، اترپردیش،ہریانہ سمیت مختلف ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے اور جلاؤ گھیراؤ۔ اگنی پتھ اسکیم کے تحت بھارتی فوج میں سپاہیوں کی نئی بھرتیوں کی مدِت ملازمت چار سال کردی گئی ہے

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی درندگی،مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرجنین میں سرچ آپریشن، فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ کئی زخمی

معاشی بحران سے دوچار سری لنکا میں صورتحال مزید سنگین، پیٹرول ناپید، گاڑیوں کی طویل قطاریں،کھاد کا بحران بھی سراٹھانے لگا، گلی گلی مظاہرے۔۔

سپرہائی وے کراچی کی مویشی منڈی میں خوبصورت جانوروں کی آمد، سبی کے بیلوں نے منڈی کی رونق بڑھا دی، بیوپاریوں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا، پنجاب کے جانوروں کی قیمتیں سن کر عوام نے کانوں کو ہاتھ لگا لیے، ببلوبیل کی قیمت کچھ زیادہ نہیں صرف چالیس لاکھ روپے،آٹھ لاکھ کا بادل بھی کسی سے کم ترنہیں ہے۔۔

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی مزید ایک درجہ ترقی۔۔۔ قومی ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی۔۔ پالیکیلے میں سری لنکا سے دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد آسٹریلوی ٹیم تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی۔۔۔

خطروں کے کھلاڑی سمندر کی بپھری لہروں سے ٹکراگئے۔۔ ایل سلواڈور پرو کے ساحل پر ورلڈ سرف لیگ میں امریکی سرفر نے برازیل کےعالمی نمبرایک فلیپ ٹولیڈو کو شکست دے دی۔۔ خواتین کیٹگری میں گلمور نے امریکا کی لیکی پیٹرسن کو ہرا ڈبلیوایس ایل چیمپیئن شب ٹور جیت لی۔۔

اورفٹبال ورلڈ کپ دو ہزار چھبیس کی میزبانی سولہ شہر کریں گے۔۔ ایونٹ کے میچز امریکا کے گیارہ، میکسیکو کے تین اورکینیڈا کے دوشہروں میں ہوں گے۔۔۔۔ دو ہزارچھبیس میں پہلی بار بتیس ٹیموں کے بجائے اڑتالیس ٹیمیں حصہ لیں گی۔۔۔

Read Comments