Aaj Logo

شائع 19 جون 2022 01:54pm

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا فیٹف میں پاکستان کیلئے مثبت اعلان کا خیرمقدم

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اوروزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف )میں پاکستان کیلئے مثبت اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فیٹف میں پاکستان کیلئے مثبت اعلان کا خیرمقدم کرتےہوئے کہا کہ فیٹف میں پاکستانی اقدامات کو تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فیٹف نے بھی پاکستان کے مثبت اقدامات کو سراہا ہے، پاکستان نے 2 مرتبہ فیٹف ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیا، پاکستان اب فیٹف اقدامات کو مستقبل میں بھی جاری رکھے گا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ فیٹف ٹاسک فورس کو پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں، فیٹف اقدام سےپاکستان میں سرمایہ کاروں کااعتماد مزید بڑھےگا، امید ہے ٹاسک فورس کی آمد کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ فیٹف کے اہداف پورے کرنے پر تمام ٹیم تعریف کی مستحق ہے۔

Read Comments