Aaj Logo

شائع 20 جون 2022 10:30am

کراچی میں چھت گرنے سے خاتون اور ان کی 2 بیٹیاں جاں بحق

کراچی: مچھر کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون اور ان کی 2 بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ مچھر کالونی میںبابری مسجد کے قریب پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے واقعے میں مذکورہ خاتون کی 1 بیٹی سمیت 2 خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔

دریں اثنا ریسکیو عملے نے 3 خواتین کی لاشیں اور 2 زخمی خواتین کو سول اسپتال منتقل کیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین میں 15 سالہ آمنہ ، ان کی 18 سالہ بہن یاسمین اور والدہ 45 سالہ رشیدہ شامل ہیں۔

تاہم زخمیوں میں 14 سالہ انوری اور 22 سالہ خاتون شنواری شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Read Comments