Aaj Logo

شائع 20 جون 2022 11:57pm

معروف مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ خالقِ حقیقی سے جا ملے

گیسٹ ہاؤس میں اداکاری کے جوہر دکھا کر مقبولیت سمیٹنے والے مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

اپنی کامیڈی سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار مسعود خواجہ کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ نے کی ہے، جنہوں نے بتایا کہ مسعود خواجہ ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے جہاں ان کا گردوں کی بیماری کے باعث ڈائیلاسز چل رہا تھا۔

خیال رہے کہ مسعود خواجہ نے چند روز قبل راولپنڈی آرٹس کونسل میں سٹیج ڈرامہ نقل مکانی میں آخری بار پرفارم کیا تھا، ان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل بھی کی گئی تھی۔

Read Comments