Aaj Logo

اپ ڈیٹ 21 جون 2022 05:15pm

الیکشن کمیشن ذمہ داری سے غافل رہا تو قوم کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بہت بڑی آزمائش سے دو چار ہونے والا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بڑی آزمائش پنجاب کے 20 ضمنی انتخابات ہیں، پنجاب کے 20 انتخابات میں الیکشن کمیشن نے اپنی ساکھ کھودی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ذمہ داری پوری نہیں کی تو جمہوریت کامستقبل داؤ پرلگ جائے گا، یہ الیکشن 20 سیٹوں کا نہیں حمزہ شہبازکی وزارت اعلیٰ کا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بازگشت ہے کہ 18 سیٹیں ن لیگ کی2 پی ٹی آئی کی ہیں، اپنی وزارت اعلیٰ کیلئےسب کوجھونک سکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ذمہ داری سے غافل رہا تو قوم کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں عام انتخابات کے نتائج قوم نہیں دیکھے گی۔

Read Comments