Aaj Logo

شائع 23 جون 2022 07:46pm

نوری ٹاپ پر پانچ فٹ برفباری، 500 مویشی برف تلے دب گئے

سیاحتی مقام نوری ٹاپ کھبہ ناڑ ماہلی پر پانچ فٹ تک برفباری کے بعد پانچ سو مویشی برف میں پھنس گئے ہیں۔

حالیہ بارش اور برفباری کے باعث سیاحتی مقام نوری ٹاپ سے چند کلو میٹر آگے کھبہ ناڑ کے مقام پر پانچ فٹ برفباری ہوئی جس کے باعث 500 سے زائد بھیڑ بکریاں برف تلے دب گئیں جب کہ 6 افراد بھی محصور ہوگئے ہیں۔

اس سلسلہ میں پھنسے افراد کے ساتھیوں نے بتایا کہ وہ برف سے نکل آئے تاہم گلیشئیر آنے کے باعث ان کے دیگر ساتھی وہاں پر پھنسے ہوئے ہیں، جن کا تعلق بالاکوٹ کے گاوں شوہال کمی خانگیری سے ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ یہ ایریا مظفرآباد حکومت کے زمرے میں آتا، انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ ریسکیو کرنے میں مدد فراہم کرے۔

دوسری جانب ڈی سی مانسہرہ عدنان خان کے مطابق برف باری کی وجہ سے نوری ٹاپ پر پھنسے چرواہوں اور جانوروں کو ریسکیو کرنے کے لئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

Read Comments