Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 جون 2022 09:52am

امریکی سپریم کورٹ نے شہریوں کے اسلحہ رکھنے کے حق میں فیصلہ سنا دیا

واشنگٹن : امریکی سپریم کورٹ نے شہریوں کے اسلحہ رکھنے کے حق میں فیصلہ سنا دیا،عدالت نے فیصلہ 3، 6 کے تناسب سے سنایا۔

ریاست نیویارک کا شہری کو اسلحہ عوامی مقام پر لے جانے کیلئے اجازت نامے کا قانون بھی ختم ہوگیا۔

امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عوام کے درمیان اسلحہ اپنے ساتھ لے کر جانا امریکی شہریوں کا بنیادی حق ہے، امریکی آئین اسلحہ رکھنے اور عوام میں لے جانے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلحے سمیت عوام میں جانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت مایوس ہوا ہوں، فیصلہ عقل اور آئین دونوں سے متصادم ہے، امریکیوں کی حفاظت کیلئے بطور معاشرہ ہمیں زیادہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

Read Comments