Aaj Logo

شائع 24 جون 2022 10:55am

انیل کپور کو بالی ووڈ انڈسٹری میں کتنے برس ہوچکے ہیں؟

بالی ووڈ کے سپراسٹاراداکار انیل کپور نے اپنے مداحوں کو بتادیا کہ ان کو فلمی انڈسٹری سے وابستہ ہوئے کتنے برس بیت چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں 1983 میںفلم “وہ سات دن” کی ریلیز سے قدم رکھا تھا۔

انہوں نے بین الاقوامی فیچر فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز میں کردار ادا کرنے کے علاوہ 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔

اداکار نے 90 کی دہائی میں اپنی اداکاری کے لیے کئی ایوارڈ جیتے جنہیں اپنے کئی افسانوی کرداروں کے لیے جانا جاتا تھا۔ٓانیل کپور نے اپنی ایک پرانی تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے اپنی فلم “ وہ سات دن“ کے حوالے سے بتایا کہ جب سے لے کر اب تک ان کو بالی ووڈ میں 39 برس ہوچکے ساتھ نئی آنے والی فلم کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ حال میں ہی 24 جون کو ان کی نئی فلم “ جگ جگ جیو“ سینما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ ان کے مداح فلم دیکھنے کے لئے بے قرار ہیں۔

واضح رہے کہ انیل کپور کی اکثر جوان اور ہننڈسم نظر آنے سے متعلق تعریف کی جاتی ہے کیونکہ وہ بڑھتی عمر بڑھنے کے ساتھ ہی ویسے ہی ہیں۔

Read Comments