Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 جون 2022 11:55am

بینظیرآباد میں 3 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن میٹریل کھینچے جانے کا واقعہ، الیکشن کمیشن کا نوٹس

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بینظیرآباد میں 3 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن میٹریل کھینچے جانے کے واقعے پر فوری نوٹس لے لیا۔

بینظرآباد میں 3 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن میٹریل کھینچے جانے کے واقعات پر الیکشن کمیشن نے فوری نوٹس لے لیا ۔

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو فوری کارروائی کی ہدایت کرتےہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

شہید بے نظیر آباد کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افراد کا دھاوا

اس سے قبل شہید بے نظیر آباد کے 3پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔

مسلح افراد بیلٹ پیپر چھپا کر فرار ہوگئے، واقعہ نواب شاہ کی یونین کونسل نمبر 8 میں پیش آیا، جس کے باعث تینوں پولنگ اسٹیشنزپرپولنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا۔

Read Comments