Aaj Logo

شائع 26 جون 2022 07:32pm

بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو امیدوار ہی نہیں ملے: سعید غنی

کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو امیدوار ہی نہیں ملے، عوام نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے مخالفین کو دھول چٹائی ہے۔

اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ عمران خان سیاسی طور مردہ بن چکے ہیں، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی سے ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان میں ہمت ہے تو سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی ممبران سے استعفے لیکر دکھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان اور ان کے چیلوں کا رونا دھونا چلتا رہے گا۔

Read Comments