Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 جون 2022 10:53am

پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایم ای ایف پی کا مسودہ موصول ہوگیا

اسلام آباد: پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی ) کا مسودہ موصول ہوگیا۔

شرائط ماننے کے بعد قرضے کی راہ ہموار ہونے لگی، بجٹ منظوری، اسٹاف لیول مذاکرات اور پھر معاہدے کے بعد ایک ارب ڈالرقرضے کی قسط جولائی کے پہلے ہفتے ملنے کا امکان ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کو آئی ایم ایف نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی) کا مسودہ فراہم کردیا، مسودہ آج صبح موصول ہوچکا ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے7ویں اور 8ویں جائزہ ایم ای ایف پی موصول ہوئی ہے۔

ذرائع خزانہ ڈویژن کا کہنا ہےکہ آئندہ مالی بجٹ منظوری کا مرحلہ 2 روز میں مکمل کئے جانے کا امکان ہے جس کی منظوری کے بعد اسٹاف لیول مذاکرات اور پھر معاہدہ طے پائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالرکی قسط جولائی کے پہلے ہفتے میں مل جائے گی جبکہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام 8 ارب ڈالر تک بڑھانے اور آئندہ سال تک توسیع کیلئے کوشاں ہے۔

Read Comments