Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 جون 2022 03:52pm

کورونا: ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 5 فیصد تک پہنچ گئی: قادر پٹیل

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہو رہا ہے، کراچی، مردان، پشاور سے زیادہ کیسز آئے ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ کورونا سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، عوام کو کورونا سے بچنے کیلئے احتیاط کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایئرلائنز، ریلوے اور ٹرانسپورٹ میں ماسک لازمی قراردیا گیا ہے، عوام سماجی فاصلہ رکھیں اور سینیٹائزر کا استعمال کریں۔

قادر پٹیل نے کہا کہ عید اور محرم میں کورونا بڑھنے کے خطرات ہیں، کورونا کی وجہ سے ملک میں آج ایک ہلاکت ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 5 فیصد تک پہنچے پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ 5 ہوچکی ہے، ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ اورعوامی مقامات پر حکومت نے ماسک کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پولیو مہم جاری ہے ، سرحدی علاقوں میں مہم میں حصہ لینے والے پولیوورکرزکی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Read Comments