Aaj Logo

شائع 30 جون 2022 06:39pm

لاہور ہائیکورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ کیا: چوہدری پرویز الٰہی

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ کیا، آرڈر کی کاپی نہ ملنے سے مخالفین کو اسٹے لینے کا موقع مل رہا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان بھی علیحدہ پریس کانفرنس کریں گے، جس نے سارا گند ڈالا اسی کو دوبارہ لگا دیا گیا۔

پرویز الٰہی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ ہائیکورٹ نے وزیراعلی کے الیکشن کو کالعدم قرار دیا، اس شخص کو آگے کام جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں، ہمیں پانچ سیٹوں کا نوٹی فکیشن نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے 6 ارکان ملک سے باہر ہیں، نئے الیکشن کیلئے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پورے عمل کے پیچھے ایک صاف سوچ نہیں ہے، ایمرجنسی میں حمزہ شہباز کی وزارت پر مہر لگانا چاہتے ہیں تو یہ غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آج رات کو 12 بجے ہمارے لئے بھی عدالت کھولی جائے گی، ہمیں کہا جارہا ہے کہ آپکے ہاتھ باندھ دیئے ہیں، اب الیکشن لڑ کردکھادیں۔

Read Comments