Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 جولائ 2022 10:35am

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج 4 بجے ہوگا

لاہور: ہائیکورٹ کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج 4 بجے ہوگا، عدالتی حکم پر حمزہ شہباز وزیراعلیٰ کیلئے 186 ووٹ کی اکثریت ثابت کریں گے، اکثریت ثابت نہ ہونے پر وزیراعلیٰ کا انتخاب دوبارہ ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر وزیراعلی ٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج ہوگی، اس حوالے سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔

حکومتی اتحاد کی جانب سے حمزہ شہباز جبکہ اپوزیشن اتحاد کی طرف سے چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہوں گے۔

حکومتی اتحاد کا دعویٰ ہے کہ حمزہ شہباز کے پاس 176 ووٹ ہیں، حمزہ شہباز دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوجائیں گے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے پاس 168 ووٹ ہیں۔

عدالتی حکم پر حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی کے ایوان میں وزیراعلیٰ کیلئے 186 ووٹ کی اکثریت ثابت کریں گے جبکہ اکثریت ثابت نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب دوبارہ ہوگا۔

اپوزیشن اتحاد نے اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسمبلی بلڈنگ میں طلب کرلیا ہے جس میں تمام صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اپوزیشن اتحاد کا وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اپوزیشن ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بائیکاٹ کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو آج سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی، سپریم کورٹ سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں بائیکاٹ کیا جائے گا، بائیکاٹ کی حتمی منظوری چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دیں گے۔

اپوزیشن اتحاد نے اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسمبلی بلڈنگ میں طلب کرلیا،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ادھر حکومتی اتحاد کے تمام اراکین لاہور کے نجی ہوٹل میں رہائش پذیر ہیں، حکومتی اراکین بسوں کے ذریعے اسمبلی پہنچیں گے ۔

Read Comments