ایرانی خواتین کی جونیئر ہینڈ بال ورلڈ چیمپئن شپ میں پہلی جیت

پہلی مرتبہ ایران عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کر رہا ہے
شائع 01 جولائ 2022 02:59pm

ایران نے ویمنز جونیئر ہینڈ بال ورلڈ چیمپئن شپ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

میڈیا کے مطابق ایرانی لڑکیوں نے جمعرات کو میکسیکو کو 46-26 سے شکست دی جبکہ 29 ویں نمبر پر ایران کا اٹلی سے مقابلہ ہونا ہے۔

تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ ایران عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کر رہا ہے۔

انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 22 جون سے 3 جولائی تک سلووینیا میں منعقد ہوا ہے۔

تاہم یہ خواتین کی جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ کا 23 واں ایڈیشن ہے۔

Read Comments