Aaj Logo

شائع 02 جولائ 2022 08:09pm

رواں سال دنیا کے امیر ترین شخصیات کو مشترکہ 250 ارب ڈالر کا نقصان

رواں مالی سال 2022 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران دنیا کے امیر ترین شخصیات کے اثاثوں کی کُل مالیت میں مشترکہ طور پر 250 ارب ڈالر کی کمی آئی ہے۔

بلوم برگ بلینیئر انڈیکس کے مطابق معروف الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک اور امیزون کے بانی جیف بیزوس سمیت 10 امیر ترین افراد کو 250 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

سال کے آغاز میں جیف بیزوس اور ایلون مسک مزکورہ رقم میں سے مشترکہ 120 ارب ڈالرز کھو چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فہرست میں موجود افراد کے مالی اثاثوں میں گراوٹ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے آئی ہے۔ امریکی اسٹاک مارکیٹ نے 1970 کے بعد ان 6 ماہ کے دوران بد ترین تجربے کا سامنا کیا ہے۔

اس کا مطلب مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے ہمراہ ایلون مسک، جیف بیزوس اور لوئس وٹن (ایل وی ایم ایچ) کے مالک برنارڈ ارنالٹ کو شدید مالی نقصان ہوا ہے جب کہ 500 اسٹرنگ انڈیکس میں اکثر ارب پتی افراد کی مالیت رواں سال کے آغاز سے ہی کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

بزنس انسائیڈر کے مطابق امیر ترین شخصیات کو 250 ارب ڈالرز کا مالی نقصان امریکی معیشت کے 1.2 فیصد کے برابر ہے۔

Read Comments