Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2022 01:27pm

کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ: وفاقی حکومت نے ٹیسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ٹیسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ صوبوں کو الرٹ کردیا گیا۔

کراچی میں کورونا وائرس پنجے گاڑھنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 20.61 فیصد تک پہنچ گئی، جس پر وفاقی حکومت نے شہرقائد میں کووڈ ٹیسٹنگ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں کو الرٹ جاری کردیا.

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، کورونا سے اموات کی شرح 1.5 فیصد ہے، اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبوں کو تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیرصحت نے عوام سے عید اور محرم کے اجتماعات میں احتیاط یقینی بنانے کی اپیل کردی۔

عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ عید اور محرم میں زیادہ اجماعات ہوتے ہیں، عوام سیاحتی مقامات پر بھی رش سے گریز کریں، بازار بند نہیں کرائے، عوام کو ایس او پیز پرعملدرآمد کرنا چاہیئے۔

Read Comments