Aaj Logo

شائع 06 جولائ 2022 07:13pm

بجلی کے چھوٹے صارفین کو ریلیف کی فراہمی پنجاب حکومت کے بجٹ کاحصہ ہے: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بیرون ملک سازش کے جھوٹے بیانیےکو پھیلایا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے روشن گھرانہ اسکیم شروع کی، جس کی تمام تفصیلات صوبائی بجٹ کا حصہ ہیں اور اس اسکیم سے 90 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ روشن گھرانہ اسکیم سے مجموعی طور پر 5 کروڑ 50 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا، لیکن نیازی اور اس کا ٹولہ ان ساڑھے 5 کروڑ افراد کو ریلیف سے محروم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرح گوگی نے ہر شعبے میں ڈاکے ڈالے، بجلی کےچھوٹے صارفین کو ریلیف کی فراہمی پنجاب حکومت کے بجٹ کاحصہ ہے، گزشتہ حکومت نے آٹا، بجلی، اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا، نیازی حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں کینسر کی مفت ادویات کو بھی بند کیا تاہم شہباز شریف نےدوبارہ مفت ادویات فراہم کرنےکی ہدایات دی ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت عوام کو ریلیف نہ دے سکی، کوئی بھی شعبہ ان کی کرپشن سے نہیں پچ سکا، 90 دن میں کرپشن کا خاتمہ کرنے کے دعوے دار نے تاریخی کرپشن کی جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بیرون ملک سازش کے جھوٹے بیانیےکو پھیلایا۔

Read Comments