Aaj Logo

شائع 06 جولائ 2022 09:31pm

لاہور ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا

لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی ضمانت میں 18 جولائی توسیع کرکے رہائی کا حکم دے دیا۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس علی باقر نجفی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔

عدالت نےحلیم عادل شیخ کی گرفتاری کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی تفتیشی آفیسر کو مقرر کرنےکا مراسلہ پیش نہیں کیا گیا، اسی لئے عدالت قانونی کارروائی مکمل نہ ہونے پر ملزم کو بری کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

ہائی کورٹ نے کہا کہ قائد حزب اختلاف سندھ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کے ساتھ 18 جولائی تک ان کی حفاظتی ضمانت بھی منظور کرلی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن سندھ نے سرکاری زمین کے جھوٹے کاغذات بنانے کے الزام میں لاہور کے ہوٹل سے گزشتہ رات گرفتار کیا تھا۔

Read Comments