Aaj Logo

شائع 07 جولائ 2022 05:40pm

ایلون مسک کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

معروف الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

بزنس انسائیڈر کی ایک رپورٹ میں عدالتی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نومبر 2021 میں ایلون مسک نے خفیہ طور پر اپنی نیورو ٹیکنالوجی فرم ‘نیورالنک’ کی ایک ایگزیکٹو شیون زیلیس کے ساتھ جڑواں بچوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک کے بچوں سے متعلق اشکشاف اس وقت ہوا جب بزنس انسائیڈر نے ان کی کچھ عدالتی دستاویزات حاصل کیں۔

دستاویزات میں جڑواں بچوں کے نام تبدیل کرنے کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے، تاکہ بچوں کے ناموں کے ساتھ ان کے والد کے نام کا اضافہ کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک دنیا کے واحد ایسے امیر ترین شخص ہیں جو زیادہ بچوں کی پیدائش کے حق میں ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسلا کے بانی کے اس سے قبل 7 بچے ہیں، جن میں ان کی پہلی بیوی جسٹن مسک سے 5 اور گرل فرینڈ و کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے 2 بچے شامل ہیں۔

Read Comments