Aaj Logo

شائع 11 جولائ 2022 11:16pm

یوکرینی صدر نے بھارت اور جرمنی سمیت چار ممالک میں اپنے تعینات سفیروں کو برطرف کردیا

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھارت سمیت جرمنی، جمہوریہ چیک، ناروے اور ہنگری میں تعینات یوکرینی سفیروں کو برطرف کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ یوکرین کے کئی بیرون ملک میں موجود سینئر سفیروں کو برطرف کر دیا ہے۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ یہ سفارتی مشق کا ایک حصہ ہے تاہم واضح نہیں کہ آیا سفیروں کو نئے عہدے تفویض کیے جائیں گے یا نہیں۔

یوکرینی صدر نے اپنے سفارتکاروں پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے لئے بین الاقوامی حمایت اور فوجی امداد حاصل کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جرمنی کے ساتھ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے تعلقات روس کی توانائی کی فراہمی اور یورپ کی سب سے بڑی معیشت پر انحصار کرتے ہیں جوکہ خاص طور پر حساس ہیں۔

Read Comments