معروف سوشل میڈیا اسٹار ناصرخان جان باپ بن گئے

ناصر خان جان نے کہا مبارک ہو آپ سب چاچو اورپھوپھیاں بن گئے ہیں
شائع 13 جولائ 2022 10:22am

خبروں کی سرخیوں رہنے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا کی دنیا میں تنقید سہنے والے ناصر خان جان باپ بن گئے ہیں۔

سوشل میڈیا اسٹار ناصرخان جان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ شخص نومولود بچے کے کان میں اذان دے رہے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا اسٹار نے ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ “مبارک ہو آپ سب چاچو اور پھوپھیاں بن گئے ہیں”۔

شئیر کی گئی مختصر ویڈیو میں انہوں نے مزید بتایا کہ میرا پہلا بیٹا ہے اور اس کے کان میں آزان دی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ فیس بک پر انہوں نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو خوش خبری بھی سنائی جس جے بعد مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

Read Comments