کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کےمطابق مون سون کے دوسرے اسپیل کا آغاز کسی وقت بھی ہوسکتا ہے
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2022 03:19pm

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان موجود ہے کیونکہ بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے دوسرے اسپیل کا آغاز کسی وقت بھی ہوسکتا ہے۔

تاہم شام یا رات میں تیز بارش متوقع ہے جبکہ صبح سے ہی موسم خوشگورار ہے اور دوپہر میں درجہ حرارت 34 سے 36 تک جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ شہر کا مطلع آج ابرآلود اور جزوی ابر آلود رہے گا۔

Read Comments