Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 جولائ 2022 09:42am

‘فٹبال کی سرگرمیوں کی بحالی سے پاکستان میں اس کھیل پر چھائے بادل چھٹ جائیں گے’

فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) پر پابندی کے خاتمہ کے بعد نارملائزیشن کمیٹی نے قومی اور بین الاقوامی سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویمن ٹیم ساف مقابلے کے لیے نیپال جائے گی۔

لاہور میں پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ ساوتھ ایشیئن فٹبال فیڈریشن (ساف) کے دو یوتھ ایونٹ پاکستان میں کرائیں۔

ہارون ملک نے کہا کہ آئندہ ماہ کلب سکروٹنی کے بعد مقررہ وقت پر فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کروا کر اختیارات منتخب نمائندوں کے حوالے کر دئیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا فٹبال کی سرگرمیوں کی بحالی سے پاکستان فٹبال پر چھائے سیاہ بادل چھٹ جائیں گے۔

Read Comments