Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2022 11:08pm

رانا ثناء اللہ کا اراکین کے غائب ہونے کا عندیہ، پی ٹی آئی کو اپنے ارکان کی فکر لاحق ہوگئی

لاہور: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے پانچ اپوزیشن اراکین کے غائب ہوجانے کے عندیہ کے بعد اپوزیشن کو اپنے اراکین کی فکر لاحق ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کو وزیراعلیٰ کے انتخابات کے دن تک ہوٹل میں ٹھہرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے اس حوالے سے لاہور کے علاقے گلبرگ میں موجود ہوٹل میں اپنے اراکین اسمبلی کے لئے بکنگ کرائی ہے جہاں وہ 22 جولائی تک قیام کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہمارے اور پی ٹی آئی کے اتحادیوں میں پانچ ووٹوں کا فرق ہے، اگر اس دن پانچ ارکان غائب ہوگئے تو پرویز الہی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے پھریں گے۔

Read Comments