Aaj Logo

شائع 22 جولائ 2022 12:35pm

این سی او سی نے محرم الحرام کے لیے ایس او پیز جاری کردیئے

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے محرم الحرام کے لیے ایس او پیز جاری کردیئے۔

این سی اوسی کے جاری کردہ ایس او پیزمیں کہا گیا کہ مجالس اور جلوسوں میں کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے، مجالس سے خطاب میں زاکرین اورعزا دار ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے ساتھ ضابطہ کارپرعملدرآمد کی تلقین کریں۔

این سی او سی نے کہا ہے کہ ماسک اور سینیٹائزر کے ساتھ سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے، 65 سال سے زائد عمر کے افراد اور بچوں کو ہجوم سے دور رہیں، گھروں پر لائیو اسٹریم کے ذریعے مجالس سننے پرزور دیا جائے۔

ایس او پیز میں کہا گیا ہے محرم الحرام میں مجالس کھلی جگہوں پر منعقد کی جائیں، انڈور مجالس کی صورت میں بہتر ہوا کے نظام کا بھی خیال رکھا جائے، مجلس یا جلوس میں ایک حد سے تجاوز کی اجازت نہیں ہوگی۔

Read Comments