Aaj Logo

شائع 27 جولائ 2022 12:14pm

’ اقتدار حمزہ کا ختم ہوا اور مشتعل فضل الرحمان ہورہے ہیں’

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اقتدارحمزہ کاختم ہواہے اورمشتعل فضل الرحمان ہورہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا، (ن) لیگ واضح طور پر 2 گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے، ایک اقتدار میں چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔

شیخ رشید نے مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بجلی 7 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کردی ہے، گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جارہا ہے ۔

سابق وزیرداخلہ نے حکومت پرتنقید کرتےہوئے کہا کہ 2 ووٹوں کی حکومت کے لیے نئے انتخابات ہی واحد راستہ رہ گیا ہے، لوگ مسائل میں مررہے ہیں اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں دھمکیاں اور نازیبازبان استعمال کررہی ہے، آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جبکہ اسٹاک ایکسچینج کریش ہورہی ہے اور ڈالر 250 روپے کا ہونے جارہا ہے۔

شیری مزاری کی مریم اورنگزیب پر تنقید

پی ٹی آئی کی رہنما شیری مزاری نے مریم اورنگزیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوبی بی !ہم توعوامی مینڈیٹ اور دستور وقانون کی جیت پراللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئےخوشیاں منانے لگے ہیں تم اب دل کھول کررولو،چیخ لو، پیٹ لواور دل کرے تودیوارمیں ٹکریں بھی مارلو !!عوام نوں تے سانوں کی۔

Read Comments