Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 جولائ 2022 12:24pm

آگ سے کھیلنے والے بھسم ہوجائیں گے: چین نے امریکی صدر کوخبردار کردیا

چینی صدرشی جن پنگ نے تائیوان کے معاملےپر امریکی صدر جوبائیڈن کوخبردارکیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی صدرنے امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے ممکنہ دورہ تائیوان سے قبل ہی خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ، “ جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں، وہ اس سے بھسم ہوجائیں گے“۔

تائیوان چین کے زیر انتظام ہے، چینی وزارت خارجہ نے دونوں ہم منصب رہنماؤں کی گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ صدر شی جن نے امید ظاہرکی ہے کہ امریکا اس بات کو مدنظر رکھے گا۔’

صدر شی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ چین تائیوان کی آزادی اور بیرونی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، کہا کہ واشنگٹن کو ‘ون چائنا پالیسی’ کی پاسداری کرنی چاہیے

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ بائیڈن نے شی جن پنگ کو بتایا کہ تائیوان کے بارے میں امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ امریکا تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی یکطرفہ کوششوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

تائیوان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بائیڈن کی حمایت پرشکریہ ادا کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تائیوان امریکا کے ساتھ سیکورٹی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Read Comments