Aaj Logo

شائع 30 جولائ 2022 10:35am

ڈی جی خان: سیلاب سے 8 اموات، ایک لاکھ 75 ہزار رقبہ زیر آب

ڈیرہ غازی خان میں سیلاب کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی۔

کمشنر ڈی جی خان کے مطابق سیلاب سے ایک لاکھ75 ہزار ایکڑ رقبہ زیرآب آیا جبکہ برساتی ندی نالوں کے سیلاب سے87 ہزارآبادی متاثرہوئی۔ سیلاب سے 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔

کمشنر عثمان انور نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں21رابطہ سڑکیں مکمل وجزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں، سیلابی ریلوں میں499 چھوٹے بڑےجانوربہہ گئے۔ متاثرہ علاقوں سے 972 افراد کو ریسکیو کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں14ریلیف کیمپ قائم ہیں، متاثرہ علاقوں سےسیلابی پانی اترنا شروع ہوگیا ہے، ریلیف کیمپوں سےمتاثرین کی گھروں کوواپسی شروع ہوگئی۔

کمشنررپورٹ کے مطابق ڈی جی خان میں123افرادریلیف کیمپوں میں موجودہیں، گھروں کوجانےوالےمتاثرین میں خشک راشن،خیمےتقسیم،نقصانات کاتخمینہ لگانےکےلیےسروئےٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

Read Comments