Aaj Logo

شائع 01 اگست 2022 04:07pm

عمران خان کس حیثیت سے اس کُرسی پربراجمان ہوئے؟

پنجاب کی وزرات اعلیٰ کا منصب سنبھالنے والے چوہدری پرویرالہیٰ کی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ایک تصویر پرسیاسی مخالفین نے سوالات کھڑے کردیے۔

عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی جس میں چودھری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ بھی شریک تھے۔

بطاہرتو اس ملاقات کے مندرجات میں کچھ قابل اعتراض نہیں لیکن دیکھنے والوں کو جو بات “عجیب” لگی وہ عمران خان کا وزیراعلیٰ کی نشست پر براجمان ہونا ہے جبکہ پرویز الہیٰ اور مونس ملاقاتیوں کی کرسی پربیٹھے ہیں۔

دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ مونس الہیٰ نےٹویٹ کے کیپشن میں عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں “وزیراعظم “ قراردیا۔

پی ٹی آئی اور ق لیگ کی سب سے بڑی مخالف اور اتحادی جماعتوں میں سب سے مضبوط حیثیت رکھنے والی مسلم لیگ ن کی جانب سے فوری ردعمل دیکھنے میں آیا۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایم پی سے منتخب ہونے والی حنا پرویز بٹ سے اپنی ملاقات میں سوال اٹھایا کہ عمران خان کس حیثیت سے اس کرسی پر براجمان ہیں۔

سینئرلیگی رہنما خواجہ آصف نے اس فعل کو “کرسی کی ہوس” کے مترادف قرار دیتے ہوئے کڑے الفاظ میں تنقید کرڈالی۔

سوشل میڈیا پرصارفین نے اپنے تجزیوں وتبصروں میں اس اقدام کو مخالفین کے لیے ایک واضح پیغام قراردیا۔

Read Comments