Aaj Logo

شائع 03 اگست 2022 07:09pm

جیکب آباد: دو بہنوں سمیت 3 بچے نہر میں ڈوب کر جاں بحق

جیکب آباد میں دو مختلف واقعات میں دو بہنوں سمیت 3 بچے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ تحصیل ٹھل کے گاؤں پیر جمن شاہ کے قریب پیش آیا جہاں پر برڑو قبیلے سے تعلق رکھنے والی دو سگی بہینیں مریم اور مائرہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر بے ہوش ہوگئیں جنہیں اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کردی۔

جبکہ دوسرا واقعہ تحصیل گڑھی خیرو کے دوداپور تھانے کی حدود گائوں کلر کوٹ کے قریب پیش آیا جہاں پر 6 سالہ نسیم لوہر پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بے ہوش ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹر نے اس بچے کی بھی موت کی تصدیق کردی۔

اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے دونوں واقعات والدین کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آئے ہیں۔

Read Comments