Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

جیکب آباد: دو بہنوں سمیت 3 بچے نہر میں ڈوب کر جاں بحق

اسپتال ذرائع کے مطابق واقعہ تحصیل ٹھل کے گاؤں پیر جمن شاہ کے قریب پیش آیا جہاں پر برڑو قبیلے سے تعلق رکھنے والی دو سگی بہینیں مریم اور مائرہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر بے ہوش ہوگئیں۔
شائع 03 اگست 2022 07:09pm
جیکب آباد میپ: گوگل
جیکب آباد میپ: گوگل

جیکب آباد میں دو مختلف واقعات میں دو بہنوں سمیت 3 بچے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ تحصیل ٹھل کے گاؤں پیر جمن شاہ کے قریب پیش آیا جہاں پر برڑو قبیلے سے تعلق رکھنے والی دو سگی بہینیں مریم اور مائرہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر بے ہوش ہوگئیں جنہیں اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کردی۔

جبکہ دوسرا واقعہ تحصیل گڑھی خیرو کے دوداپور تھانے کی حدود گائوں کلر کوٹ کے قریب پیش آیا جہاں پر 6 سالہ نسیم لوہر پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بے ہوش ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹر نے اس بچے کی بھی موت کی تصدیق کردی۔

اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے دونوں واقعات والدین کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div