Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 اگست 2022 01:44pm

راکھی ساونت بالی ووڈ سپراسٹارکی حفاظت کیلئے میدان میں

بھارتی ادارکارہ راکھی ساونت بھی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی حفاظت کے لئے میدان میں آگئیں ہیں۔

ادکارہ راکھی ساونت ریئلٹی شو بگ باس کے کئی سیزن میں نظرآچکی ہیں، جس کی میزبانی اداکار سلمان خان کرتے ہیں۔

یاد رہے حال میں سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد اپنے تحفظ کے لیے اسلحہ لائسنس دیا گیا تھا۔

جس پرراکھی نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دعا کی کہ سلمان خان کو لائسنس مل جائے، اگر ضرورت پڑی، تو وہ سلمان کی باڈی گارڈ بننے کے لیے قدم بڑھائیں گی۔

انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں بہت خوش ہوں کہ سلمان کو اسلحہ لائسنس مل گیا، سلمان صاحب ٹینشن نہ لیں تمہیں کچھ نہیں ہوگا۔

راکھی نے کہا کہ میں ان کے ساتھ چلوں گی اور اگر کسی نے گولی چلائی تو گولی مجھے لگے گی۔

Read Comments