Aaj Logo

شائع 07 اگست 2022 11:01pm

پنجاب حکومت نے وزراء کو قلمدان سونپ دئیے

پنجاب حکومت کی جانب سے وزراء کو قلمدان سونپ دیے گئے، چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل نے وزراء کے محکموں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق محسن لغاری کو خزانہ، ملک تیمور کو یوتھ افیئرز اور اسپورٹس کا محکمہ تفویض کیا گیا۔

راجا بشارت کو کوآپریٹو پبلک پراسیکیوشن کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ جبکہ یاسر ہمایوں کو ہائر ایجوکیشن اور پی آئی ٹی بی کا قلمدان سونپا گیا۔

انصر مجید خان نیازی کو لیبر اور ہیومن ریسورس کا قلمدان دیا گیا، منیب سلطان چیمہ کو ٹرانسپورٹ، شہاب الدین خان کو لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، مراد راس کواسکول ایجوکیشن اور یاسمین راشد کو محکمہ صحت کی وزارت دی گئی۔

خرم شہزاد ورک کو قانون اورپارلیمانی امورکا محکمہ تفویض کیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ہاشم ڈوگر کو محکمہ داخلہ اور جیل خانہ جات، سردار آصف نکئی کو ایکسائز اور نارکوٹکس، علی افضل ساہی کو مواصلات، نوابزادہ منصور احمد خان کو ریونیو،سید حسین جہانیاں گردیزی کو زراعت، غضنفر عباس چھینہ کو سوشل ویلفیئر اور بیت المال کی وزارت دی گئی۔

لطیف نذر کو مائنز اینڈ منرل، سردار حسنین بہادر دریشک کو خوراک اور توانائی، محمود الرشید کو لوکل گورنمنٹ، میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ اور انڈس سید عباس علی شاہ کو جنگلات، وائلڈ لائف اور فشریز کے محکمے الاٹ کئے گئے۔

Read Comments