جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹ امپائر روڈی کوئرٹزن کار حادثے میں چل بسے

روڈی کوئرٹزن کو 108 ٹیسٹ میچز، 209 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے
شائع 09 اگست 2022 09:39pm

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے نامور کرکٹ امپائر روڈی کوئرٹزن 73 سال کی عمر میں دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیپ ٹاون سے گالف ٹورنامنٹ کھیل کر واپسی کے دوران لیجنڈ امپائر اور ان کے ہمراہ تین افراد کار حادثے کا شکار ہوئے۔

واضح رہے کہ روڈی کوئرٹزن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔

روڈی کوئرٹزن کو 108 ٹیسٹ میچز، 209 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے۔

Read Comments