سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریاں، 131 افراد جاں بحق، 422 زخمی، رپورٹ جاری
سندھ میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں پر پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق سندھ میں بارشوں سے مختلف...
سندھ میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریوں پر پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق سندھ میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 131 افراد جاں بحق ہوئے، جس میں 65 بچے ، 54 مرد اور 11 خواتین شامل ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بارشوں سے مختلف حادثات میں 422 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں 221 مرد، 109 خواتین اور 92 بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ اموات کراچی میں ہوئیں جہاں 48 افراد جاں بحق، 272 افراد زخمی ہوئے۔
خیرپور میرس میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ اموات ہوئیں جہاں 28 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ مون سون کے آغاز20 جون تا 10 اگست تک کی ہے۔
Read Comments