Aaj Logo

شائع 11 اگست 2022 05:39pm

نیپرا نے کراچی صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے بجلی صارفین کو ایک اور الیکٹرک شاک دے دیا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے جس کا اطلاق اگست اور ستمبر کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا نے واضح کیا کہ بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ جون کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) کی مد کیا گیا ہے جسے دو ماہ میں وصول کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اگست کے مہینے میں صارفین سے 3 روپے ایک پیسہ جب کہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 9 پیسے چارج کیئے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے متن کے مطابق کے الیکٹرک نے نیپرا سے 11 روپے 39 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے 28 جولائی کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی۔

Read Comments