Aaj Logo

شائع 15 اگست 2022 03:46pm

شاہ زیب خانزادہ کو “سکس پیکس” دکھانا مہنگا پڑ گیا

شاہ زیب خانزادہ پاکستان کی صحافتی دنیا کا ایک مشہور نام ہیں اور اس وقت جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” کی میزبانی کر رہے ہیں۔

بزنس پلس سے بطور میزبان اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے شاہ زیب نے بہت کم عرصے میں مقبولیت حاصل کی اور اب ان کا شمار ٹاپ لسٹڈ صحافیوں میں ہوتا ہے۔

جیو نیوز پر ان کے مقبول شو “آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” کو بہت زیادہ ویوور شپ حاصل ہے۔ہینڈسم اور قابل صحافی نے اداکارہ رشنا خان کو زندگی کیلئے اپنا ہم سفر بنایا ہے، جنہوں نے جیو ٹی وی کے ڈرامے “محبت چھوڑ دی میں نے “ میں کام کیا ہے۔

رشنا اکثر ہی اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

چند ماہ قبل رشنا خان نے اپنے شوہر کی شرٹ کے بغیر تصاویر شیئر کی تھیں جس پر کافی تنقید ہوئی تھی، اور اب ایک بار پھر رشنا خان نے شوہر کو بے رحم نیٹینز کے بیچ “نیم برہنہ” چھوڑ دیا ہے۔

رشنا خان نے اپنے انسٹاگرام پر شاہ زیب خانزادہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا، “جب وہ کام نہیں کر رہے ہوتے، تو ورزش کرتے ہیں۔ “

View this post on Instagram

A post shared by 𝐑𝐮𝐬𝐡𝐧𝐚 𝐊𝐡𝐚𝐧 (@rushnakhann)

View this post on Instagram

A post shared by 𝐑𝐮𝐬𝐡𝐧𝐚 𝐊𝐡𝐚𝐧 (@rushnakhann)

تصویر مداحوں تک پہنچی تو لوگوں نے شاہ زیب خانزادہ کو ان کے “سکس پیکس” پر ٹرول کرنا شروع کر دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہ زیب خانزادہ کو نئے القابات سے بھی نوازا گیا۔

Read Comments